لاہور کے میڈیکل سٹورز سے اینٹی ٹیٹنس انجیکشن غائب ہوگئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)میڈیکل سٹورز سے اینٹی ٹیٹنس غائب ہوگئے، فارمامینوفیکچرز کے ذرائع کا بتانا ہےکہ بین الاقوامی کمپنی نے پروڈکشن روک دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے میڈیکل سٹورز پر اینٹی ٹیٹنس انجیکشن نایاب ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے،میڈیکل سٹورز مالکان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پچھلے ایک ہفتے سے انجیکشن کی سپلائی نہیں آرہی، دوائی کی قیمت بڑھانی ہو تو مصنوعی قلت پیدا کردی جاتی ہےْ