ساہیوال کا کانسٹیبل ہنی ٹریپ کے الزام میں گرفتار

ساہیوال کا کانسٹیبل ہنی ٹریپ کے الزام میں گرفتار
ساہیوال کا کانسٹیبل ہنی ٹریپ کے الزام میں گرفتار
کیپشن: سکرین گریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن)ہنی ٹریپ کو پہلے کچے کے ڈاکوؤں کے ساتھ منسوب کیا جاتا تھا لیکن اب ساہیوال میں بھی ہنی ٹریپ کا کیس سامنے آیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ساہیوال میں ماہم نامی لڑکی نے ارشد کو کال کر کے رینٹ پر گاڑی منگوائی، کالج چوک کے قریب دوسری گاڑی نے ان کی گاڑی کو روکا، پولیس کانسٹیبل رانا اکمل اور رانا ضیا نے اسلحہ کے زور پر کار مالک کو پچھلی سیٹ پربٹھایا۔

ایف آئی آر کے مطابق پولیس کانسٹیبل اور ساتھی نے کار کے مالک سے 3 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا، پیسے نہ دینے پر پولیس کانسٹیبل نے ارشد کے اے ٹی ایم سے 43 ہزار روپے نکالے۔

ارشد نے مزید بتایا کہ کانسٹیبل نے دھمکی دی اگر کسی کو بتایا تو منشیات کے کیس میں بند کروادوں گا، ڈی پی او نے اس واقعے کا نوٹس لیا جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے لڑکی اور کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا۔