عائشہ احد پھر اِن ایکشن ، سیکیورٹی کیلئے عدالت پہنچ گئیں
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حمزہ شہباز سے ملنے والی مبینہ دھمکیوں کے خلاف اور اپنی جان کے تحفظ کیلئے عائشہ احد ملک نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے جس میں اُنہوں نے موقف اختیار کیا کہ رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے اس کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی اور عدالت آنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیشن عدالت کے حکم کے باوجود انہیں سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی لہٰذا عدالت نوٹس لے اورملنے والی دھمکیوں کی وجہ سے پولیس کو انہیں سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے۔