متحدہ عرب امارات میں ڈرائیونگ کرنے والوں کےلئے بری خبر

متحدہ عرب امارات میں ڈرائیونگ کرنے والوں کےلئے بری خبر
متحدہ عرب امارات میں ڈرائیونگ کرنے والوں کےلئے بری خبر

  


دبئی(نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے لوگوں کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کرتے ہوئے جرمانے کی رقم دوگنی کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ دبئی پولیس کے ایک اعلیٰ افسر کے مطابق وفاقی ٹریفک کونسل کو سینکڑوں سفارشات دی گئی ہیں جن میں جرمانے کی رقم میں اضافہ بھی شامل ہے۔

ان سفارشات کے مطابق اگر کوئی ٹرک ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرے گا تو اسے 1500درہم (تقریباًچالیس ہزار روپے)یا اس سے زیادہ جرمانہ کیا جائے گا۔دیگر تفصیلات بتاتے ہوئے اس کا کہنا تھا کہ اگر کوئی سڑک پر بلا وجہ روکے گا یا اس کی گاڑی فضائی آلودگی پھیلائے گی تو اسے 500سے 1000درہم تک جرمانہ کیا جائے گاجبکہ اس کے ڈرائیونگ سکور سے 12پوائنٹ کاٹ لئے جائیں گے۔اسی طرح اگر بغیر اجازت کے گاڑی کا انجن تبدیل کیا جائے گا تو 400سے 1000درہم تک جرمانہ اور 12بلیک پوائنٹ ملیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کونسل نے اس بات کی سفارش بھی کی ہے کہ گاڑی سے کوڑا باہر پھینکنے پر 500سے 1000درہم تک جرمانہ کیا جائے گا جبکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ چار سال تک کے بچوں کے لئے خصوصی نشست بھی مخصوص کی جائے۔

سعودی حکومت نے غیر ملکیوں کی کم ازکم تنخواہ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...