پوپ بننے سے پہلے کیا کرتے تھے ؟جواب آپ کو حیران کر دے گا

پوپ بننے سے پہلے کیا کرتے تھے ؟جواب آپ کو حیران کر دے گا
پوپ بننے سے پہلے کیا کرتے تھے ؟جواب آپ کو حیران کر دے گا

  


روم(نیوز ڈیسک) کسی بھی مذہب کے عالمی رہنما کے مقام و مرتبہ کو دیکھ کر تو یہی لگتا ہے کہ وہ بچپن سے ہی غیرمعمولی حد تک ممتاز اور مذہبی شخصیت کے مالک رہے ہونگے لیکن عیسائیت کے موجودہ پوپ اس لحاظ سے انتہائی منفرد شخصیت کے مالک ہیں۔ہردلعزیز اور عام آدمی کے پوپ کے طور پر جانے والے پوپ فرانسس نے خود ہی انکشاف کیا ہے کہ وہ کالج کے زمانے میں ایک نائٹ کلب کے دروازے پر باو¿نسر(بد قمست نوجوانوں کو کنٹرول کرنے والا تند و مند گارڈ) کے فرائض سر انجام دیتے تھے۔انہوں نے یہ بات اٹلی کے دارالحکومت کے قریب واقع ایک چھوٹے سے چرچ میں عام لوگوں سے بات چیت کے دوران بتائی۔وہ یہ بات بتانے سے بھی نہیں ہچکچائے کہ نو عمری میں وہ خاکروب کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے پوپ اپنی سادہ اور صاف گو طبیعت کی وجہ سے اپنے پیش رو¿وں سے مختلف سمجھے جاتے ہیں۔وہ پوپ کیلئے مختص عالیشان رہائش، گاڑیوں اور سہولیات کا استعمال بھی نہیں کرتے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...