بن بیاہی دلہنوں کا مَردوں کو چیلنج

بن بیاہی دلہنوں کا مَردوں کو چیلنج
بن بیاہی دلہنوں کا مَردوں کو چیلنج

  


بیجنگ(نیوز ڈیسک) دنیا میں عمومی طور پر اور مشرق میں خصوصی طور پر لڑکیوںکو جوانی کی دہلیز پر پہنچتے ہی بیاہ دینا مناسب ترین طرز عمل سمجھا جاتا ہے اورشادی میں تاخیر کا شکار خواتین کو بدقسمتی سے معاشرے کے انتہائی منفی رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔چین میں غیر شادی شدہ لوگ اس تاثر کے خلاف آواز اٹھانے کیلئے 11نومبر کو کنواروں کے عالمی دن کے طور پر مناتے ہیں۔ملک کے جنوب مشرق میں واقع شہر چونگ کنگ میں اسی حوالہ سے خواتین نے ایک منفرد طریقے سے اپنا پیغام عام لوگوں تک پہنچایا۔شہر کے ایک مرکزی چوک میں لوگ یہ دیکھ کر بہت حیران اور مسرور ہوئے کہ 10عدد خوبرو دلہنیں دوڑتی پھرتی تھیں اور لوگوں میں پھول اور تحائف تقسیم کررہی تھیں۔ان سنگل خواتین نے دلہنوں کا روپ دھار کر لوگوں کی توجہ اس جانب مبذول کروائی کہ وہ غیر شادی شدہ رہ کر بھی خوش و باش زندگی گزار رہی ہیںاور غیر شادی شدہ ہونے کو شرمندگی یا محرومی محسوس نہیں کر تیں۔ان خواتین نے چوک میں 100میٹر کی دوڑ منعقد کی اور عام شہری بھی ان کی موجودگی سے بہت خوش ہوئے اور ان کے ساتھ شامل ہوگئے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...