دوسری شادی کرنے والے مرد کا پہلی بیوی سے ڈبل فراڈ

دوسری شادی کرنے والے مرد کا پہلی بیوی سے ڈبل فراڈ
دوسری شادی کرنے والے مرد کا پہلی بیوی سے ڈبل فراڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)دوسری شادی کے خواہشمند مردوں کو پہلی بیوی کے غضب کا سامنا ضرور کرنا پڑتا ہے۔لیکن دبئی میں مقیم ایک ایشیائی باشندے نے اس مسئلے کا حل نکالنے کیلئے دلچسپ چال چلی ،اگرچہ یہ چال بھی الٹی پڑگئی ۔دبئی کوٹ آف اپیلز کے سامنے پیش کئے گئے مقدمے میں خاتون نے مﺅقف اختیار کیا کہ اس کا خاوند دوسری شادی کا خواہاں تھا اور اس نے اسے خاموش رہنے کے بدلے ساڑھے سات کروڑ درہم (تقریباً 2ارب روپے پاکستانی)کا چیک دیا تھا،لیکن بینک نے خاوند کے اکاﺅنٹ میں مطلوبہ رقم نہ ہونے پر چیک واپس کر دیا ۔اس کا کہنا ہے کہ یہ چیک مصالحت کروانے والے ایک دوست کی موجودگی میں دیا گیا اور اس کا باﺅنس ہونا معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔اخبار ”امارات الیوم“کے مطابق خاوند کو اس سے پہلے ماتحت عدالت کی طرف سے 5000درہم کا جرمانہ کیا گیا تھا لیکن وہ اپیل کیلئے اعلیٰ عدالت کا رخ کر چکا ہے۔اس کا مﺅقف ہے کہ اس سے زبردستی چیک پر دستخط کروائے گئے جبکہ اس نے کوئی تاریخ نہ لکھی تھی۔خاتون تاحال اپنے مﺅقف پر قائم ہے اور عدالت نے فریقین کو مزید دستاویزات کے ساتھ 24نومبر کو پیش ہونے کاحکم دیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -