یوکرینی بحران پر مصالحت کی ضرورت ہے، میخائیل گوربا چوف

یوکرینی بحران پر مصالحت کی ضرورت ہے، میخائیل گوربا چوف

برلن(اے پی پی) سابقہ سوویت صدر میخائیل گوربا چوف نے یورپی یونین اور روس کے مابین مصالحت پر زور دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز برلن میں جرمن چانسلر انجیلا میرکل سے نجی ملاقات کے بعد گوربا چوف نے یوکرینی بحران کے تناظر میں کہا کہ تنازعات کو ختم کرنے اور دوستی کی ضرورت ہے۔ ادھر یوکرینی حکومت نے ماسکو پر نئے الزامات عائد کیے ہیں کہ وہ مشرقی علاقوں میں مزید فوجی اور اسلحہ روانہ کر رہا ہے۔دوسری جانب روس ایسے الزامات مسترد کرتا ہے لیکن یوکرینی حکومت اور یورپی یونین کا کہنا ہے کہ روس مشرقی یوکرین میں روس نواز باغیوں کو مدد فراہم کر رہا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...