داعش مغربی ممالک میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرسکتی ہے،جرمن خفیہ ادارہ

داعش مغربی ممالک میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرسکتی ہے،جرمن خفیہ ادارہ

برلن(اے پی پی) جرمنی کی خفیہ ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ داعش مغربی ممالک میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرسکتی ہے۔ جرمن روز نامے درسپیگل میں خفیہ ایجنسی ( بی این ڈی) کے حوالے سے شائع رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داعش کے عسکریت پسند ‘مغربی ممالک میں دہشت گردی کے حملے کرسکتے ہیں ‘ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داعش ایسے حملوں کا تجربہ کرسکتی ہے جو شام اور عراق میں بری فوج کی رسائی کو مشکل بنا دیں۔ واضح رہے کہ داعش کی جانب سے بین الاقوامی اتحاد میں شامل ممالک کے خلاف حملوں کی اپیل کی جانب بھی اشارہ کیا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...