امریکہ اور یورپ میں ہر سال لاکھوں لوگ مسلمان ہونے لگے

امریکہ اور یورپ میں ہر سال لاکھوں لوگ مسلمان ہونے لگے

  

روم (این این آئی) امریکہ اور یورپ میں ہر سال لاکھوں لوگ مسلمان ہونے لگے، امریکہ میں اب ہر 50 واں شخص مسلمان ہورہا ہے جس کی وجہ سے مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد امریکیوں اور یورپین کیلئے شدید پریشانی کا سبب ہوگی۔ اٹلی کے معروف میگزین دی جرنل نے انکشاف کیا کہ 200 سال بعد تمام یورپ اسلام کے زیر نگیں ہوگا۔ امریکہ میں اب ہر پچاسواں شخص مسلمان ہورہا ہے ۔ نوجوانوں کی 29 فیصد تعداد سکون کیلئے اسلام کی جانب آرہے ہیں۔ یورپ میں اسلام فوبیا بڑھ رہا ہے۔ حکومتی اداروں اور ذرائع ابلاغ کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف منی پروپیگنڈے نے نوجوانوں کو اسلام کی جانب مائل کیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق تقریباً پچاس ہزاربرطانوی 2001ءسے ہر سال دین اسلام قبول کررہے ہیں مسلمانوں کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -