سویڈن‘ٹی وی چینل کے لائیو انٹرویو کے دوران کار کو حادثہ

سویڈن‘ٹی وی چینل کے لائیو انٹرویو کے دوران کار کو حادثہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سٹاک ہوم(آن لائن)سویڈن میں ایک نجی ٹی وی چینل کی کار کو لائیو انٹرویو کے دوران اچانک حادثہ پیش آگیا۔حادثے کو سینکڑوں افراد نے دیکھا۔حیرت انگیز با ت یہ ہے کہ ریسکیو ٹیم کے ایک سینئر اہلکار سے خطر ناک حادثات اور احتیا طی تدابیر سے متعلق انٹرویو لیا جا رہا تھا کہ اچانک ان کی پشت پر کیمرے کے سامنے ہی ایک کار برف کے باعث پھسلی اور الٹ کر نیچے گر گئی۔ جس مو ضوع پرانٹرویو ہو رہا تھا وہی چیز عملی طور پر بھی رونما ہو گئی تاہم انٹرویو دینے میں مصروف ریسکیو اہلکار فوراً کیمرے کے سامنے سے بھاگا اور اپنے ساتھی اہلکاروں کے ہمراہ اس کار کے ڈرائیور کو صحیح سلامت باہر نکال کر بچا لیا۔

مزید :

عالمی منظر -