مقبوضہ بےت الامقدس میں چاقو کے وار سے زخمی ہونے والا اسرائیلی پولیس اہلکاردم توڑ گیا

مقبوضہ بےت الامقدس میں چاقو کے وار سے زخمی ہونے والا اسرائیلی پولیس ...

  

مقبوضہ بےت الامقدس(اے پی پی) اسرائیل اور مقبوضہ مغربی اردن میں گزشتہ روز رونما ہونے والے تشدد کے 2 مختلف واقعات میں ایک اسرائیلی فوجی اور ایک خاتون ہلاک ہو گئی ہے۔ دونوں واقعات میں حملہ آوروں نے چاقوو¿ں کا استعمال کیاتھا۔رپورٹ کے مطابق پہلا حملہ تل ابیب میں ہوا، جہاں ایک 20 سالہ فلسطینی نے ایک فوجی پر چاقو سے حملہ کر کے اسے زخمی کر دےا تھا۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے یہ فوجی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ کچھ گھنٹے بعد ہی ہونے والے دوسرے حملے میں ایک اور فلسطینی نے مغربی کنارے میں 3 اسرائیلیوں پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ دیگر 2 افراد زخمی ہو گئے۔ پہلا حملہ آور گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرا سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

 امریکا اور عالمی برادری نے ان حملوں کی مذمت کی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -