امریکی ڈرون کی نقل تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں،ایران

امریکی ڈرون کی نقل تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں،ایران

  

تہران(ثناءنیوز)ایران نے کہا ہے کہ اس نے ایک امریکی ڈرون کی نقل تیار کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ایرانی حکام کے مطابق آر کیو 170 سنٹینل کے ڈزائن پر تیار کیا گیا ہے، جس امریکی ڈرون پر ایران نے 2011 میں اس وقت قبضہ کیا جب وہ افغانستان سے ایرانی فضائی حدود میں داخل ہو کر گِر گیا تھا۔ایران نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اِس تجرباتی پرواز کی ایک وڈیو جاری کرے گا۔ایرانی سرپرست اعلیٰ، آیت اللہ خامنہ اِی نے اس ڈرون کے سامنے کھڑے ہوکر اپنی تصویرکھچوائی،اور تجرباتی پرواز کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق آیت اللہ کے حوالے سے کہا ہے کہ، میرے لیے، یہ دِن انتہائی خوش گوار اور ناقابلِ فراموش ہے۔ایران نے کہا ہے کہ اس نے متعدد امریکی ڈرون پکڑے ہیں اور اِن دِنوں بوئنگ کے اسکین ایگل ڈیزائن کی نقل تیار کرنے پر کام ہو رہا ہے۔ایران نے امریکہ پر اپنے نیوکلیئر پروگرام کی جاسوسی کے لیے ڈرونز استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔امریکہ نے کہا ہے کہ سنٹینل ڈرون کے گرنے کا واقعہ تکنیکی خرابی کے باعث ہوا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -