ہنسی آتے ہی انسان سب سے پہلے کیا کرتا ہے؟ دلچسپ رپورٹ

ہنسی آتے ہی انسان سب سے پہلے کیا کرتا ہے؟ دلچسپ رپورٹ
ہنسی آتے ہی انسان سب سے پہلے کیا کرتا ہے؟ دلچسپ رپورٹ

  

لندن (نیوز ڈیسک) آپ نے اکثر کسی گروپ میں بیٹھ کر باتیں تو بہت کی ہوں گی اور جب لوگ قہقہہ بلند کرتے ہوں گے تو آپ سب سے پہلے کس کی طرف دیکھتے ہوں گے۔ جدید تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ جب لوگ کسی گروپ میں بیٹھتے ہوں اور اس دوران کوئی مزاح سے بھرپور بات کی جائے اور سب لوگ ہنسنے لگیں تو انسان سب سے پہلے اسے دیکھتا ہے جو اسے سب سے زیادہ پسند ہو، ایک اور انسانی نفسیات کے مطالعہ میں پتا چلا کہ اگر آپ اپنے دفتر میں کسی سے بات کررہے ہوں اور اس شخص کا دھڑ آپ کی طرف جبکہ پا?ں دوسری سمت ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ وہ آپ سے بات جاری نہیں رکھنا چاہتا اور زبردستی بات کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ایک اور بات جو آپ کو انسانی نفسیات کے حوالے سے مدد دے سکتی ہے اگر آپ گاڑی چلادہے ہوں اور کوئی دوسرا ڈرائیور بہت آہستہ گاڑی چلا رہا ہو تو بالکل غصہ مت ہوں بلکہ آپ بھی خود آہستہ گاڑی چلائیں۔ بات کرتے ہوئے ہمیشہ پراعتماد رہیں اور میرا خیال ہے جیسے الفاظ استعمال ہرگز مت کریں۔

مزید :

عالمی منظر -