تقدیر بہتر بنانے کےلئے جاپانیوں نے سرجری کروانی شروع کر دی

تقدیر بہتر بنانے کےلئے جاپانیوں نے سرجری کروانی شروع کر دی
تقدیر بہتر بنانے کےلئے جاپانیوں نے سرجری کروانی شروع کر دی

  

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) قدرت نے آنے والے دن میں ہمارے لئے کیا رکھا ہے کوئی انسان یہ نہیں بتاسکتا لیکن ہاتھ کی لکیروں میں قسمت کا حال ڈھونڈنے والوں نے اب اپنے تئیں اپنی قسمت بدلنا بھی شروع کردی ہے۔ جاپان میں پامسٹری پر یقین رکھنے والے لوگ پلاسٹک سرجری کے ذریعے اپنے ہاتھوں کی لکیروں کو تبدیل کروارہے ہیں کیونکہ ان کا عقیدہ ہے کہ اس طرح ان کی قسمت بھی بدل جائے گی۔ پلاسٹک سرجن ڈاکٹر ماتسوکا نے بتایا کہ اب لوگ جسم اور چہرے کے علاوہ ہاتھوں کی پلاسٹک سرجری بھی کروارہے ہیں تاکہ ہاتھ کی لکیروں کو اپنی مرضی کے مطابق بنایاجاسکے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ لوگ کس طرح کے خواب لے کر ان کے پاس آتے ہیں تو انہوں نے بتایا کہ مرد عام طور پر مال و دولت کی لکیر لمبی کروانے کیلئے جبکہ خواتین عموماً محبت اور شادی کی لکیر لمبی کروانے کیلئے پلاسٹک سرجری کروارہی ہیں۔ ہتھیلی کی جلد کو ماہرانہ طریقے سے جلا کر لکیریں بدلنے کا آپریشن عموماً 700 برطانوی پاﺅنڈ (تقریباً ایک لاکھ پاکستانی روپے) میں کیا جاتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -