ایم کیو ایم کی جانب سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی دوسری ٹیم تھر پارکر روانہ

ایم کیو ایم کی جانب سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی دوسری ٹیم تھر پارکر ...
ایم کیو ایم کی جانب سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی دوسری ٹیم تھر پارکر روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے تھر پارکر کے متاثرین کے لیے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی دوسری ٹیم روانہ کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی دوسری ٹیم بھی تھر پارکر روانہ کی گئی ہے۔رابطہ کمیٹی کے اراکین کے مطابق میڈیا کو بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے ساتھ ادویات ، غذائی اجناس اور امدادی سامان بھی بھجوایا گیا ہے ۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ تھر پارکر کے لوگ مصیبت میں ہیں اور اس مشکل کی گھڑی میں ان متاثرین کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے۔واضح رہے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے پہلے بھی ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے ساتھ امدادی سامان بھجوایاجا چکا ہے ۔