لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

                لاہور(کامرس رپورٹر)کاروباری ہفتے کے دوسرے روز لاہور سٹاک ایکسچینج میںتیزی رہی اور منگل کو لاہور سٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر109کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔20کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ۔17کمپنیوں کے حصص میں کمی ۔ جبکہ72کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس2.53پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ5415.46 پربندہوا ۔ مارکیٹ میںکل 12 لاکھ 26 ہزار700حصص کا کاروبار ہو ا ۔

 جبکہ گزشتہ روز17لاکھ99ہزار حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں لال پیر پاور لمیٹڈ کے5لاکھ حِصص۔این آئی بی بنک لمیٹڈ کے1لاکھ95 ہزار حصص۔ جبکہ بنک آف پنجاب لمیٹڈکے1 لاکھ 39ہزار500 حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ ہائی نون لیبارٹریز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت8.82روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی نشاط ملز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت2.70روپے کم ہو گئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چھوٹے سرمایہ کاروں کو حصص کی خریدوفروخت میں محتاط رہنا چاہئے۔سیمنٹ،آئل اینڈ گیس اور فرٹیلائزر سیکٹرز کی کمپنیوں کے حصص میں زیادہ سرگرمی رہے گی ۔

مزید : کامرس


loading...