تیل کی آمدن میں کمی‘خلیجی ممالک انکم ٹیکس لگاسکتے ہیں: وزیراقتصادیات امارات

تیل کی آمدن میں کمی‘خلیجی ممالک انکم ٹیکس لگاسکتے ہیں: وزیراقتصادیات امارات

  

جدہ (بیورورپورٹ) امارات کے وزیراقتصادی ولاامور سلطان المنصوری نے واضح کیا ہے کہ تیل کے نرخوں اور آمدنی میں کمی کے باعث خلیجی ممالک انکم ٹیکس عائد کرسکتے ہیں، خلیجی ممالک کی حکومت مناسب وقت پر یہ راستہ اختیار کرنے کا جائزحق رکھتی ہیں اماراتی وزیر نے مطالبہ کیا کہ خلیجی ممالک کو اس سلسلہ میں گلف کسٹم یونین کے معاہدوں کو مدنظر رکھ کر ربط و ضبط پیدا کرنا ہوگاانہوں نے یہ بھی کہا کہ امارات ابھی انکم ٹیکس کی تجویز پر غورنہیں کررہی البتہ خلیجی ممالک کی سطح پر اس حوالے سے گفت وشنید ہورہی ہے۔

مزید :

کامرس -