ڈیکوریشن اشیاءکی عالمی نمائش ڈیکو فیئر جدہ چیمبرمیں شروع ہوگئی

ڈیکوریشن اشیاءکی عالمی نمائش ڈیکو فیئر جدہ چیمبرمیں شروع ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جدہ (محمد اکرم اسد سے )ڈیکوریشن اشیاءکی عالمی نمائش ڈیکو فیئر2014 ایوان صنعت وتجارت کے ایگزبیشن ہال میں شروع ہوگئی جس میں پاکستان ٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت 12پاکستانی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں جن میں ٹیکسٹائل ،کارپٹ، ڈیکوریشن اور فرنیچر بنانے والی کمپنیاں شریک ہیں۔ پاکستانی پولیئن کا باقاعدہ افتتاح ایوان صنعت وتجارت میں سیاحتی کمیٹی کے چیئرمین شہزاد عبداللہ بن سعود اور پاکستانی قونصل جنرل آفتاب احمد کھوکھر نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ قونصل جنرل نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے نمائش کو دوطرفہ تجارت کے فروغ کیلئے انتہائی اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کو جانچنے کا موقع ملتاہے اور یہاں کے تاجراور سرمایہ کار پاکستانی مصنوعات میں اظہارپسندیدگی کرتے ہوئے اس کی مارکیٹنگ اور سرمایہ کاری میں اہم کردارت اداکرتے ہیں۔ اس موقع پر کمرشل قونصلر عبدالوہاب سومروبھی موجود تھے۔

مزید :

کامرس -