کاروبار ی طبقہ جی ایس پی پلس سے زیادہ سے زیادہ فائد ہ اٹھائے،عارف ا نور بلوچ
لاہور)پ ر(سیکرٹری صنعت ، تجارت و سرمایہ کاری پنجاب عارف انور بلوچ نے کہا ہے کہ کاروباری طبقہ کو یورپی یونین کی جانب سے دی گئی جی ایس پی پلس کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے اپنی پیداوا ر ا ور مارکیٹنگ کی کوششیں تیز کر دینی چاہئیں۔ یہ بات انھوں نے یورپی یونین کی جی ایس پی پلس کے تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ عارف انور بلوچ نے اس بات کی ضرور ت پر زور دیا کہ سرکاری اورنجی شعبہ ملکر اس سہولت سے فائدہ اٹھاکر یورپ کیلئے اپنی برآمدات اور مقابلہ کی فضا کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ اس تربیتی پروگرام کا اہتمام انٹر نیشنل ٹریڈ سنٹر نے یورپی یونین کے فنڈڈ ٹی آر ٹی اے ٹو پروگرام کے تحت آئی سی اینڈ آئی اور لاہور چیمبرز کے تعاون سے کیا تھا۔ اس موقع پر سیکرٹر ی لیبر اینڈ ہیو من ریسورسز لاہور فرحان عزیز خواجہ نے خطاب کرتے ہوئے اس حوالے سے پنجاب حکومت کو کوششوں پر روشنی ڈالی۔ بعدازاں اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایوان صنعت وتجارت لاہور اعجاز احمد ممتاز نے جی ایس پی سکیم کے تحت فوائد کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا،انھوں نے کہا کہ یہ جی ایس پی سہولت حکومت نے زبر دست سفارتی کوششوں کے بعد حاصل کی تھی۔ ٹی آر ٹی اے ٹو پروگرام کے نمائندہ محمد اویس خان نے خطاب کر تے ہوئے تربیتی سیشن کے مقصد کو اجاگر کیا۔انھوں نے آئی ٹی سی کی سرگر میوں کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ یہ تربیتی پروگرام یقینی طور پر پاکستانی برآمد کنندگان کو جی ایس پی کے فوائد اور اہمیت کو سمجھنے میں مدد گار ثابت ہو گا۔یورپی یونین سے دو نمائندوں مسٹر جوگی اوشیائی اور مس جو زیفائن کوپ مین نے ٹریننگ کے امور انجام دیئے۔ایسے ہی تربیتی پروگرام بارہ او ر تیرہ نومبر کو سیالکوٹ اور فیصل آباد میں منعقد ہونگے۔اس موقع پر ا نجم اسد نے بھی خطاب کیا۔