حکومت پنجاب نے تیتر کے شکار کا اعلان کردیا

حکومت پنجاب نے تیتر کے شکار کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) حکومت پنجاب نے تیتر کے شکار کا اعلان کردیا ہے اعلامیے کے مطابق تیتر کا شکار 15نومبر 2014ءتا 15فروری 2015ءصرف اتوار کے دن شوٹنگ لائسنس کے ساتھ کھیلا جاسکے گا۔ دوران شکار موجودہ قوانین کے مطابق ایک گن سے یومیہ 06تیتر اور یومیہ 05سی سی شکار کئے جاسکتے ہیں۔ شکار کے لئے خود کار ہتھیاروں ، رپیٹرگن اور گاڑیوں کا استعمال قطعاً ممنوع ہے۔ وائلڈ لائف سینگچوریز اور نیشنل پارکس میں ہرطرح کی ہنٹنگ ممنوع ہے البتہ گیم ریزروز میں خصوصی پرمٹ کے ساتھ شکار کھیلا جاسکتا ہے خلاف ورزی کی صورت میں حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پنجاب بھر میں تیتر اور سی سی کے شکار کے لئے اعلان کردہ کھلی تحصیلیں مندرجہ ذیل ہیں۔ تحصیل فتح جنگ، حضرو، گوجرخان، راولپنڈی، چکوال، دینہ ، سرگودھا ، سلانوالی، شاہ پور، دریا خان، قائدآباد، پپلاں، عیسیٰ خیل، سرائے عالمگیر، منڈی بہاﺅالدین ، پھالیہ، نوشہرہ ورکاں، کامونکی، پنڈی بھٹیاں، سمبڑیال، شکرگڑھ، فیروز والا، سانگلہ ہل، لاہور کینٹ، قصور، اوکاڑہ، رینالہ خورد، جڑانوالہ، تاندلیانوالہ، کمالیہ، پیرمحل، شورکوٹ، جھنگ، لالیاں، چنیوٹ، ساہیوال ، عارف والا، خانیوال ، میاں چنوں، وہاڑی، دنیا پور، جلالپور پیروالا ، احمد پور شرقی، منچن آباد، کروڑ، علی پور اور تحصیل تونسہ شریف جبکہ پنجاب کی بقیہ تمام تحصیلیں تیتر اور سی سی کے شکار کے لئے بند رہیں گی۔

مزید :

کامرس -