پاکستان سٹیل مل کو پیداواری عمل جاری رکھنے کے لیے 50کروڑ روپے کے نئے بوائلر کی ضرورت
کراچی(آن لائن)پاکستان اسٹیل مل کو پیدواری عمل جاری رکھنے کے لئے نئے بوائیلر کی ضرورت ہے جسکی مالیت تقریباً 50 کروڑ روپے ہے۔پاکستا ن اسٹیل مل ذرائع کے مطابق پیدواری عمل کے لئے ادارے کے پاس 40 سال پرانا بوائیلر ہے جو اب خستہ حال ہوچکا ہے ،جبکہ آئے روز اس میں خرابی ،لیکیج اور پیوند کاری کے سبب پیداوری عمل شدید متاثر ہورہا ہے۔ اسٹیل مل نے وزارت خزانہ سے نئے بوائیلر کے لئے درخواست کی ہے جس کی مالیت 50 کروڑ روپے ہے۔نیا بوائیلر لگنے سے ادارے کی پیدواری صلاحیت میں اضافہ ہوسکے گا۔دوسری جانب اسٹیل مل ملازمین گزشتہ دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جسکے لئے بھی حکومت کو فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔حکومت کو اسٹیل ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کے لئے 48 ہر ماہ کروڑ روپے جاری کرنا ہوتے ہیں۔