ہالینڈ کے ماہرین کی زیرِ نگرانی ڈیری فارم مینجمنٹ پر عملی تربیت کا آغاز

ہالینڈ کے ماہرین کی زیرِ نگرانی ڈیری فارم مینجمنٹ پر عملی تربیت کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آن لائن) پاکستان میں ڈیری فارمنگ کی ترقی و ترویج کیلئے سالو ایگری اینڈ ڈیری انسٹیٹوٹ کے زیرِ اہتمام عالمی معیار کی پانچ روزہ عملی تربیت لاہور میں شروع کر دی گئی ہے۔ ہالینڈ کی حکومت کے تعاون سے منعقد کی جانے والے اس تربیت میں ہالینڈ کے بین الاقوامی ماہرین تربیت فراہم کر رہے ہیں . یہ تربیت ڈیری کے کاروبار سے منسلک پاکستانی پیشہ ور افراد کو زیادہ منافع حاصل کرنے کے لئے عملی حل، تجاویز اوربین الاقوامی مہارت کے استعمال سے روشناس کرائے گی . ہالینڈ اور پاکستان میں مویشیوں کی تجارت کے آغاز کے ساتھ یہ تربیت خصوصی اہمیت کی حامل ہے یہ کسانوں کیلئے انتہائی سودمند ثابت ہو گی کیونکہ عالمی معیار کے دودھ دینے والے جانور اب ہالینڈ سے پاکستان میں لائے جا سکیں گے جن کے ساتھ وابستہ دیگر مصنوعات اور خدمات بھی اب پاکستان میں دستیاب ہیں۔ نیدرلینڈز ایمبیسی میںاقتصادی امورکے سربراہ Mr. Rick Slettenhaar کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی کیلئے خوراک کی فراہمی اور اس میں اضافہ کیلئے زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہو گا۔نیدرلینڈ زمعیاری اور اعلی پائیداری زرعی کاروبار میں خصوصی مہارت رکھتا ہے اور زرعی شعبے میںہالینڈ کی مہارت ، خدمات اور مصنوعات کی منتقلی کیلئے پاکستان کی مدد کرنے کے خواں ہیں.انہوں نے مزید کہا کہ ہم خاص طور ڈیری فارمنگ کے منافع میں اضافے، عالمی معیارکی ڈچ Holstein Friesian گائے کی مکمل جینیاتی صلاحیتوں کے ادراک کے لئے ضروری تکنیک اور مہارت فراہم کر سکتے ہیں.سالو ایگری پاک کے چیف ایگزیکٹو ہارون لودھی نے کہا کہ جدید دور میں ڈیری فارم مینجمنٹ انتہائی تکنیکی شعبہ بن گیا ہے اور ایک بہتر کاروبار کے طور پر ڈیری فارمنگ کی کامیابی یقینی بنانے کے لئے بھرپورطریقے سے اس کو سیکھنے کی ضرورت ہے اور جدید سائنسی طریقہ کار کو بھی اپنانا ہو گا اس ٹریننگ میں سرکاری اور نجی تنظیموں کے فیلڈ مینیجرز، ویٹرنری ڈاکٹرز ، ٹرینرز، مویشیوں کی پیداوار اور دودھ کی پیداوار میں اضافہ کے تجربہ کار افراد شامل ہیں. گو کہ یہ شرکا بنیادی معلومات سے آگاہ ہیں مگر تربیت کے بعد وہ فارم کے انتظام کو سمجھنے اور فارم کی سطح پر مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل اور صحت کے انتظام کو بہتر بنانے کے قابل ہو جایئں گے . نیدرلینڈ جدید زرعی ٹیکنالوجی میںنمایاں مقام رکھتا ہے

مزید :

کامرس -