دنیا بھر میں موبائل فون صارفین کی تعداد ساڑھے 4ارب سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں موبائل فون صارفین کی تعداد ساڑھے 4ارب سے تجاوز کر گئی

                   اسلام آباد (اے پی پی) عالمی ماہرین نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4 ارب 50 کروڑ سے زائد ہو چکی ہے۔ کینیڈا میں حال ہی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ اضافہ ترقی پذیر ممالک میں ہوا جن میں ایشیاءپیسفک ‘ مشرقی وسطیٰ اور افریقہ کے خطے شامل ہیں ۔ 2012ءسے 2017ءتک موبائل فون استعمال کے عنوان سے جاری اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں استعمال ہونے والے موبائل فونوں کے 40 فیصد فون صرف دنیا کی 25 فیصد آبادی استعمال کرتی ہے۔ 2012ءمیں موبائل فونز کی تعداد 4 ارب 8 کروڑ تھی جو 2013ءمیں 6.2فیصد بڑھ کر 4ارب 33 کروڑ سے تجاوز کر گئی اور توقع ہے کہ 2014 ءمیں یہ تعداد 5.1 فیصد بڑھ کر 4.55 ارب موبائل فونز تک پہنچ جائے گی جبکہ صارفین کی تعداد 4.7 فیصد اضافے کے بعد 4ارب 77 کروڑ تک پہنچ سکتی ہے جبکہ 2017 تک صارفین کی تعداد بڑھ کر 5 ارب 13 کروڑ تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔ اعدادو شمار میں بتایا گیا کہ 2012ءمیں عالمی آبادی کا تقریباً 58.2 فیصد حصہ موبائل فون استعمال کررہا تھا۔ 2013ءمیں 61.1 فیصد ‘ 2014ءمیں 63.5 فیصد جبکہ 2017 ءتک یہ تعداد 69.4 فیصد تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔

مزید : کامرس


loading...