ورلڈ ٹور فائنلز ٹینس ایونٹ میں نووک جانکوچ کا فاتحانہ آغاز

ورلڈ ٹور فائنلز ٹینس ایونٹ میں نووک جانکوچ کا فاتحانہ آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن( نیٹ نیوز) ورلڈ ٹور فائنلزمیں دفاعی چیمپئین نوواک جانکوچ نے کھیل کا فاتحانہ آغازکردیا، تفصیلات کے مطابق عالمی نمبر ایک اور دفاعی چیمپئین سربیا کے نوواک نے اے پی ورلڈ ٹور فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا۔لندن میں جاری ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے میچ میں دفاعی چیمپئین سربیا کے نوواک جوکووچ نے کروشیا کے مارن سلچ کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔جوکووچ نے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں حریف کھلاڑی کو قابو کرلیا۔ سرب کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ ایک اور چھ ایک رہا۔ایک اور میچ میں سوئٹزرلینڈکے اسٹینلاس واورینکا نے جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ کےخلاف کامیابی حاصل کی۔ سوئس کھلاڑی نے ابتدا سے ہی غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کیا اور اسٹریٹ سیٹس میں چھ ایک اور چھ ایک سے میدان مارلیا۔