ساف ویمن فٹبال چیمپئن شپ، پاکستان نے سری لنکا کو ہرا دیا
لاہور( سپورٹس رپورٹر)ساف ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کے افتتاحی میچ میںسری لنکا نے ایک سخت مقابلے کے بعد پاکستان کو 2-1 سے ہرا دیا۔ چیمپئن شپ کا افتتاح وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کیا۔اس موقع پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل(ر) احمد یار لودھی بھی موجود تھے۔ جناح سٹیڈیم میں کھیلے گئے چیمپئن شپ کے افتتاحی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 سے ہرا دیا۔ پہلے ہاف 33 ویں منٹ میں سری لنکا کی طرف سے کومورو ملا نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کو کھیل کے81 ویں منٹ میں اشراموھود شانی نے گول کرکے مقابلہ 2-0 کردیا۔ پاکستان کی جانب سے واحد گول میچ ختم ہونے سے چند منٹ قبل حاجرہ نے سکور کیا۔ میچ کے بعد پاکستان ویمنز فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ طارق لطفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم میں شامل کھلاڑی سیکھنے کے مراحل میں ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ اپنی کمزوریوں پر قابو پالیں گی ، تمام کھلاڑی باصلاحیت ہیں لیکن ان کو بین الاقوامی مقابلوں میں کھیلنے کے زیادہ مواقع نہیں ملے ، انہیں جتنے زیادہ بین الاقوامی ایونٹس میں کھیلنے کا موقع ملے گا اتنا ہی انکی کارکردگی بہترہو گی۔