پیراولمپک آسکر پسٹوریس کیس، سزا کے خلاف اپیل کی سماعت 9 دسمبر کوہوگی

پیراولمپک آسکر پسٹوریس کیس، سزا کے خلاف اپیل کی سماعت 9 دسمبر کوہوگی

  

پریٹوریا( نیٹ نیوز)پیرالمپک آسکر پسٹوریس کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت نو دسمبر کو کی جائے گی۔ جیل کے اسپتال میں موجود بلیڈ رنر کی قانونی ٹیم نے اس اقدام کی مخالفت کردی۔بلیڈ رنر کی پانچ سال سزا کی اپیل پر کاروائی نو دسمبر سے شروع ہورہی ہے۔ جیل کی سزا پانے والے پیرالمپئن کی قانونی ٹیم نے وکلا کے اس قدم کی مخالفت کردی۔ نیشنل پراسیکوشن اتھارٹی نے ریوا اسٹین کیمپ کے قتل پر پسٹوریس کی سزا کو انتہائی نرم قرار دیا تھا۔ جنوبی افریقی قوانین کے مطابق دونوں ٹانگوں سے معزور ایتھلیٹ کو صرف دس ماہ جیل میں سزا گزانا ہوگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -