بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ ، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ ، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع

  

 لاہور ( سپورٹس رپورٹر) چوتھے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کےلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ سبزہ زار سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگیا۔ ٹیم کے کوچ نفیس احمد نے بتایا کہ کیمپ میں تمام کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی ہے۔ کھلاڑیوں کےلئے ٹریننگ کا سخت شیڈول مرتب کیا گیا ہے۔ صبح سات سے ساڑھے آٹھ بجے تک فزیکل فٹنس نو بجے سے گیارہ بجے تک باﺅلنگ سیشن، گیارہ بجے سے ایک بجے تک بیٹنگ پریکٹس، ایک سے دو بجے تک لنچ بریک، دو سے ساڑھے تین بجے تک فیلڈنگ سیشن اور پھر ساڑھے تین بجے سے پانچ بجے تک فٹ بال کی پریکٹس ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کی فٹنس بہترین ہے اور حالیہ ہونے والے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھی کھلاڑیوں کی فٹنس بہت اچھی رہی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -