شیفلڈ شیلڈ، تسمانیہ نے وکٹوریہ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا
ہوبارٹ(نیٹ نیوز) شیفلڈ شیلڈ، تسمانیہ نے وکٹوریہ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ہوبارٹ میں کھیلے گئے چار روزہ میچ میں وکٹوریہ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 173 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ ڈینیئل کرسچن 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں تسمانیہ نے ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جورڈن سلک نے شاندار بیتنگ کا مظاہرہ کیا اور 97 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ جوناتھن ویلز 47 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔