بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ٹیسٹ آج شروع

بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ٹیسٹ آج شروع

 چٹاکانگ ( نیٹ نیوز )بنگلہ دیش اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج شروع ہوگا ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ صبح 8 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ صبح 9 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا ۔ بنگلہ دیش نے سیریز کے دو ٹیسٹ میچز میں کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے سیریز میں ناقابل شکست برتری اپنے نام کر رکھی ہے ۔ ٹیسٹ میچز کی سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ سیریز بھی کھیلی جائے گی تاہم ایک روزہ سیریز کی تیاری سے قبل زمبابوے کی ٹیم ایک پریکٹس میچ بھی کھیلے گی ۔ یہ پریکٹس میچ 19 نومبر کو کھیلا جائے گا جس کے بعد ایک روزہ سیریز کا آغاز ہوگا ۔ پہلا ایک روزہ میچ 21 نومبر، دوسرا ایک روزہ میچ 23 نومبر، سیریزکا تیسرا ایک روزہ میچ 26 نومبر، چوتھا ایک روزہ میچ 28 نومبر جبکہ 5 اور آخری ایک روزہ میچ یکم دسمبر کو کھیلا جائے گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...