سابق آسٹریلوی کپتان رچی بینو جلد کے کینسر میں مبتلا

سابق آسٹریلوی کپتان رچی بینو جلد کے کینسر میں مبتلا

  

سڈنی( نیٹ نیوز)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور کمنٹریٹر رچی بینو جلد کے کینسر میں مبتلا ہوگئے۔84سالہ رچی بینو نے آسٹریلیا کے معروف چینل کے سیزن کی کوریج کی افتتاحی تقریب میں اپنی بیماری کا انکشاف کیا۔ تقریب سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ میں منعقد ہوئی جس میں سابق کھلاڑیوں بل لوری، ای ین چیپل،مارک نیکولیس،بریٹ لی اور شین وارن نے بھی شرکت کی۔ رچی بینو نے اس موقع پر لوگوں کو نصیحت کی کہ دھوپ سے بچنے کی کوشش کریں اور مناسب لباس زیب تن کریں۔انھوں نے کہا کہ جب میں چھوٹا تھا تو ٹوپی کا استعمال نہیں کرتاتھا۔ رچی بینو کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی بیماری کے علاج کے لیے ریڈیو تھراپی کی ضرورت پڑتی ہے۔

واضح رہے رچی بینوکو گزشتہ برس کارحادثے میں سینے اور بازو پر شدید چوٹیں آئی تھیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -