کرکٹ ٹیم کے باﺅلرسعید اجمل کا باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ ہوگیا

کرکٹ ٹیم کے باﺅلرسعید اجمل کا باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن ( نیٹ نیوز) لندن میں پاکستان کرکٹ ٹےم کے آف سپنرسعید اجمل کا باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ ہوگیا ، رپورٹ آئندہ روز تک آنے کا امکان ہے ،لندن کی لنبرا یونیورسٹی میں سعید اجمل کا بالنگ ٹیسٹ مکمل ہوگیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے غیر قانونی ایکشن کے سبب پابندی کا شکار ہونے والے سعید اجمل نے لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق کی نگرانی میں ایکشن کی درستی کے لیے کام کیا۔ ایکشن میں بہتری کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے سعید اجمل کو آزادانہ ٹیسٹنگ کے لیے لندن بھیجا ہے جہاں لوبرو یونیورسٹی میں ا±ن کا ٹیسٹ ہوا۔ تین گھنٹے جاری رہنے والے ٹیسٹ کی رپورٹ آئندہ دو تین روز میں متوقع ہے۔ آف اسپنرسعید اجمل کا بولنگ ایکشن دو ماہ پہلے دورہ سری لنکا میں آئی سی سی کی جانب سے مشکوک قرار دیا گیا تھا۔ جس کے بعد انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ایکشن درست کرنے کے ہدایت کی گئی تھی۔