پاکستان ویمنز سلیکشن میچز کےلئے 25 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

پاکستان ویمنز سلیکشن میچز کےلئے 25 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)سری لنکا کے خلاف دوحہ میں کھیلی جانے والی کرکٹ سیریز کے لئے سلیکشن کمیٹی نے25 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جو پاکستان ویمنز سلیکشن میچز کھیلیں گی جس کے بعد سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان کیا جائے گا میچز13،15 اور 17 نومبر کو لاہور جمخانہ کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے جائیں گے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں ثناءمیر،بسمہ معروف،اسماویہ اقبال،قانیتہ جلیل،ربیعہ شاہ،ندا راشد،سیدہ نین فاطمہ عابدی،ثانیہ اقبال، جویریہ ودود، سمیعہ صدیقی،انم امین،سعدیہ یوسف، عالیہ ریاض، کائنات امتیاز، ناہیدہ بی بی، سدرہ امین، نائلہ نذیر، جویریہ رﺅف،ساجدہ شاہ، مرینہ اقبال، ارم جاوید،مونبیا علی،سدرہ نواز،ماہم طارق اور شمائلہ قریشی شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -