چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز شروع

چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز شروع

  

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)یمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کے دوروزہ ٹرائلزمنگل سے شروع ہوگئے۔ایونٹ کی تیاریوں کیلئے قومی ہاکی ٹیم کوریا کا مختصر دورہ کرے گی۔چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ چھ سے چودہ دسمبرتک بھارت میں کھیلا جارہاہے۔ قومی ہاکی ٹیم آٹھ ملکی ٹورنامنٹ کی تیاری کیلئے جنوبی کوریا کا مختصر دورہ کرے گی۔ قومی ہاکی ٹیم دورے میں میزبان ٹیم کے خلاف کم ازکم تین ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کے ٹرائلز گیارہ اوربارہ نومبر کو ہونگے۔ ٹیم انیس نومبر کو کوریا روانہ ہوگی۔ جہاں سے اس کی واپسی اٹھائیس نومبر کو ہوگی۔ کوریا سے واپسی کے بعد ٹیم دوبارہ ٹریننگ میں مصروف ہوجائیگی۔ جبکہ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے دو دسمبر کو بھارت روانہ ہوگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -