سعید اجمل کے باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہونگے،ثقلین

سعید اجمل کے باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہونگے،ثقلین

  

برمنگھم ( نیٹ نیوز)پاکستان کرکٹ ٹےم کے سابق آف سپنرثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ سعید اجمل نے سخت محنت سے باﺅلنگ ایکشن کو کافی حد تک بہتر بنا لیا ہے اور انکے باﺅلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوں گے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میری زیر نگرانی سعید اجمل نے ایکشن بہتر بنانے کے لیے سخت محنت کی، ہم سب کی نظریں لفبرا میں نجی طور پر ان کے ٹیسٹ کے نتائج پر لگی ہوئی ہیں، امید ہے کہ وہاں سے بھی حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ سعید اجمل جیسے باﺅلر کسی وقت بھی میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔

، پاکستانی عوام سمیت ہم سب دعا گو ہیں کہ ان پر عائد پابندی جلد از جلد ختم ہوجائے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -