قائد اعظم ٹرافی گولڈ و سلور لیگ کا چھٹا مرحلہ آج شروع ہوگا

قائد اعظم ٹرافی گولڈ و سلور لیگ کا چھٹا مرحلہ آج شروع ہوگا

  

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی گولڈ و سلور لیگ کا چھٹا مرحلہ آج شروع ہوگا۔پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کے دلچسپ مقابلے ملک بھر میں جاری ہیں۔گولڈ لیگ میں اسلام آباد لیپرڈز اور پورٹ قاسم کی ٹیمیں ڈائمنڈ گراﺅنڈ، اسلام آباد میں آمنے سامنے ہوں گی۔ کراچی ڈولفنز اور یو بی ایل کے مابین میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ لاہور لائنز اور نیشنل بنک قذافی سٹیڈیم، لاہور میں نبرد آزما ہوں گی۔ ملتان ٹائیگرز اور زیڈ ٹی بی ایل کے مابین میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پشاور پینتھرز اور سوئی نادرن گیس کی ٹیمیں ارباب نیاز سٹیڈیم، پشاور میں پنجہ آزما ہوں گی جبکہ راولپنڈی ریمز اور واپڈا کے درمیان میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سلور لیگ میں حیدر آباد ہاکس اور کوئٹہ بیئرز کے درمیان میچ نیاز سٹیڈیم، حیدر آباد میںکھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -