بھارت اور سری لنکا کل چوتھے ون ڈے میں مدمقابل

بھارت اور سری لنکا کل چوتھے ون ڈے میں مدمقابل

کلکتہ ( نیٹ نیوز) بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5 ا یک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ کل جمعرات کو کھیلا جائے گا ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دن ایک بجے جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ دن ایک بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا ۔ اس میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی کپتانی ویرت کوہلی کریں گے جبکہ سری لنکن ٹیم کی قیادت اینگلومیتھوز کریں گے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا 5 اور آخری میچ 16 نومبر کو شیڈول ہے ۔ خیال رہے کہ ویسٹ انڈیزکی جانب سے دورہ بھارت ختم کرنے کے اعلان کے بعد بھارت نے سری لنکن ٹیم کو دورہ بھارت کی دعوت دی تھی۔ اس سیریز کے بدلے اگلے برس بھارت سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز کھیلے گا ۔  ایک روزہ سیریز کا چوتھا میچ کلکتہ جبکہ 5 واں میچ رانچی میں کھیلا جائیگا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...