آسٹریلوی ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا

آسٹریلوی ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی ( نیٹ نیوز) آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 3 وکٹوں سے ہرا کر 4 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ویسٹ انڈیز ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے سٹیفنی ٹیلر کے 95 اور میتھیوز کے 55 رنز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے‘ آسٹریلیا کی طرف سے ایرن اوسبرن نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین‘ کرسٹن بیمز نے 2 جبکہ فارل ‘ سکاٹ اور جانسنی نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں میزبان ویمن ٹیم نے کپتان میگ لاننگ کے 95 ‘ نیکولی بوسٹن کے 59 اور ایلسی پری کے 53 رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف 49.3 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 4 ون ڈے میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔