عامر خان کی ” پی کے“ ہالی ووڈ فلم ”کے پیکس “کا چربہ

عامر خان کی ” پی کے“ ہالی ووڈ فلم ”کے پیکس “کا چربہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ کے منجھے ہوئے اداکار عامر خان کی آنے والی فلم پی کے ہالی وڈ کی 2001ءمیں ریلیز ہونے والی فلم کے پیکس کا چربہ ہے۔ کے پیکس میں ا داکار کیون سپیسی نے ایک ایسے مریض کا کردار ادا کیا تھا جس کا آگے جا کر تعلق کسی اور سیارے کی دنیا سے ظاہر ہوا۔ فلم پی کے میں بھی عامر خان کا کردار اس کردار سے مشابہ ہے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق فلم پی کے کی سٹوری اور کرداروں کو ریلیز سے قبل تک انتہائی پردے میں رکھا جارہا ہے۔ اب فلم ریلیز ہوگی تو اندازہ ہوگا کہ مذکورہ فلم کے پیکس کی کس قدر نقالی ہے یا اس سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ہدایتکار راج کمار ہیرانی کے ساتھ عامر خان کی دوسری فلم ہے۔ فلم کی کہانی عامر خان نے خود لکھی ہے۔

مزید :

کلچر -