بچوںکے پروگرام”سیسمی سٹریٹ“ کے 45 سال مکمل

بچوںکے پروگرام”سیسمی سٹریٹ“ کے 45 سال مکمل

  

نیویارک ( نیٹ نیوز) دنیا کے 150 سے زائد ممالک میں دکھائے جانے والے بچوں کے پسندیدہ پروگرام ”سیسمی سٹریٹ“ 45 سال کا ہوگیا۔ نیویارک میں بڑے دھوم دھام سے سیسمی سٹریٹ کی 45 ویں سالگرہ منائی گئی۔ اس پروگرام کو بچوں کی تعلیم وتربیت کے حوالے خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ مذکورہ پروگرام 1969 ءمیں شروع کیا گیا جس کے ہر دلعزیز کرداروں میں مپٹس پپٹس ہیں۔ یہ پروگرام دنیا بھر میں 156 ملین بچے شوق سے دیکھتے ہیں۔ پروگرام کےلئے کٹھ پتلیاں، کرمیٹ، کوکی مونسٹر، ایلمو وغیرہ کے خالق جم ہنسن ہیں۔ پروگرام میں اس سال امریکی خاتون اول بھی مہمان خصوصی کے طور پر جلوہ گر ہوئیں۔ ٹی وی کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایوارڈ لینے والا یہی شو ہے۔ سیسمی سٹریٹ کا نام ”اوپن سیسم“ (کھل جا سم سم) سے اخذ کیا گیا تھا۔

مزید :

کلچر -