نویں اسٹائل 360 برائیڈل کیٹیور ویک 2014کی تاریخوں کا اعلان
لاہور(فلم رپورٹر)ہم نیٹ ورک لمیٹڈ نے سٹائل 360کی جانب سے نویں اسٹائل 360 برائیڈل کیٹیور ویک 2014کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق برائیڈل کیٹیور ویک کا میلہ 11سے 13دسمبر تک جاری رہے گا۔2010ئمیں شرو ع ہونے والے پینٹین برائیڈل کیٹیور ویک معاصر اور روایتی عروسی انداز کو پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیزائنرز اور فنکاروں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے حوالے سے مقبول ہے ۔گزشتہ چارسالوں سے یہ پلیٹ فارم باصلاحیت افراد کو اپنے عروسی ملبوسات ‘ زیورات‘ ڈیزائنر ز اور ماڈلز کے ساتھ اپنے فن کو عوام تک تفریح پہنچانے کے لئے سنہری موقع فراہم کرتا ہے۔نویں اسٹائل 360برائیڈل کیٹیور ویک 2014میںنامور ڈیزائنرز کے ساتھ ساتھ کئی نئے نام بھی اپنے فن کو عوام کے سامنے پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ کئی نامور بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈیزائنر بھی اس سال برائیڈل کیٹیور ویک میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اس سال 24سے زائد ڈیزائنرز اپنے عروسی ملبوسات کی نمائش پیش کریں گے۔ پاکستان کے بہترین ماڈلز فیشن شو میں جلوہ گر ہوں گے۔ شو کی کوریوگرافی معروف کوریوگرافر حسن شہریار یاسین کریں گے ۔اسٹائل360کی جانب سے منعقدہ برائیڈل کیٹیور ویک ملک کے سب سے مقبول اور بڑی تقریبات میں شمار کیا جاتا ہے ۔اس کی مقبولیت کی وجہ عروسی صنعت اور ڈیزائنرز کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جانا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا اظہار کرسکیں۔ برائیڈل فیشن کی پاکستان کو فیشن اور اسٹائل انڈسٹری میں سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے۔
اس کی اسی اہمیت اور ضرورت کے پیش نظرپینٹین برائیڈل کیٹیور ویک کا آغاز کیا گیا ۔یاد رہے کہ اسٹائل360 کی جانب سے برائیڈل کیٹیور ویک ہر سال ‘ سا ل میں دو مرتبہ منعقد کیا جاتا ہے ‘ ایک مرتبہ کراچی میں جبکہ دوسری مرتبہ لاہور میں ۔ منتظمین کی جانب سے تقریب سے کچھ عرصہ قبل فیشن شو میں شریک ہونے والے ڈیزائنرز‘ جیولرزاور میک اپ آرٹسٹ کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا ۔اسٹائل360کی جانب سے پیش کیئے جانے والے برائیڈل کیٹیور ویک کا آفیشل ہیش ٹیگ #BCW2014ہے ۔