اداکارہ قندیل بلوچ بھی بالی وڈ میں کام کے سپنے دیکھنے لگیں

اداکارہ قندیل بلوچ بھی بالی وڈ میں کام کے سپنے دیکھنے لگیں
اداکارہ قندیل بلوچ بھی بالی وڈ میں کام کے سپنے دیکھنے لگیں

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ قندیل بلوچ بھی بالی وڈ میں کام کے سپنے دیکھنے لگیں ہیں اور اپنے ان خوابوں کی تعبیر کے لئے انہوں نے کئی لوگوں سے رابطہ بھی کیا ہے لیکن تا حال انہیں کامیابی نہیں ملی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ قندیل بلوچ نے اپنے بہت سے جاننے والوں سے کہا ہے کہ انہیں بالی وڈ میں کام تلاش کر کے دیں کیونکہ وہ وہاں کی انڈسٹری میں ان ہونے کے لئے کچھ بھی کرسکتی ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ قندیل بلوچ بہت سے بولڈ شوٹ بھی کراچکی ہیں جن میں سے کچھ شوٹ انہوں نے بالی وڈ کے مختلف لوگوں کو بھی بھیجے ہیں لیکن کسی جگہ سے بھی ابھی انہیں مثبت جواب نہیں ملا۔

مزید :

کلچر -