مجھے آج جو مقام ملا اس میں میری انتھک محنت شامل ہے،امیشا پاٹیل

مجھے آج جو مقام ملا اس میں میری انتھک محنت شامل ہے،امیشا پاٹیل
 مجھے آج جو مقام ملا اس میں میری انتھک محنت شامل ہے،امیشا پاٹیل

  


ممبئی(نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ امیشا پاٹیل نے کہا ہے کہ مجھے آج جو مقام ملا ہے اس میں میری انتھک محنت شامل ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ بغیر محنت کے انسان کبھی اپنی منزل نہیں حاصل کرسکتا ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ میں نے اب تک جتنی بھی فلموں میں کام کیا ہے ان میں میرے کردار وں کو بہت پسند کیا گیا ہے اورمجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں موجودہ مقام حاصل کرنے کے لئے بہت کوشش کی ہے اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گااداکارہ نے کہا کہ مجھے کئی فلموں میں کام کرنے کی آفرز ہیں لیکن میں نے فی الحال اس وقت تک کوئی اور فلم سائن نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک میری زیر تکمیل فلم نمائش کے لئے پیش نہیں کی جاتی میں معیاری اور کم کام کرنے کی عادی ہو اور اسی وجہ سے آج میرا منفرد مقام ہے۔

مزید : کلچر


loading...