اسکرپٹ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے،الیانا ڈی کروز

اسکرپٹ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے،الیانا ڈی کروز
اسکرپٹ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے،الیانا ڈی کروز

  

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز نے کہا ہے کہ وہ فلموں کے انتخاب کے معاملے میں بہت محتاط رویہ رکھتی ہیں اور اپنے آپ کو بیوقوف نہیں بنا سکتیں ۔الیانا نے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا کہ انھوں نے 16 بھارتی ساو¿تھ فلموں میں میں کام کیا جس کے بعد وہ سمجھتی ہیں کہ انھیں اسکرپٹ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے اس لیے وہ اس معاملے میں بہت محتاط ہوگئی ہے ۔ اداکارہ نے کہا کہ اب وہ کوئی بڑا فیصلہ کرنے سے قبل ایک قدم پیچھے ہٹ کر سکون سے سوچتی ہیں ۔ الیانا نے بتایا کہ جب اس نے کام شروع کیا تھا تو اس کی عمر 18برس تھی اور اب وہ 28 برس کی ہوگئی ہے۔الیانا کی نئی فلم ”ہیپی اینڈنگ “ 21 نومبر کو ریلیز ہو رہی ہے جس میں ان کے مقابل سیف علی خان ہیں۔

مزید :

کلچر -