جاوید شیخ کی فلم دسمبر میں شروع ہوگی

جاوید شیخ کی فلم دسمبر میں شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)جاوید شیخ کی فلم دسمبر میں شروع ہوگی جس کے مختلف امور کی تیاریاں جاری ہیں ۔فلم کا سکرپٹ ان دنوں سمیرا فضل لکھ رہیہیں جو اس سے پہلے بہت سے سپرہٹ ڈرامے بھی لکھ چکی ہیں۔ سکرپٹ مکمل ہوتے ہی میوزک پر کام شروع کردیا جائے گا جبکہ کاسٹ کے لئے بھی کئی فنکاروں سے بات چیت جاری ہے۔”خبریں“ سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید شیخ نے بتایا کہ فلم کا سکرپٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس کے مکمل ہوتے ہی دوسرے امور بھی نمٹا لئے جائیں گے ۔شوٹنگ انشاءاللہ دسمبر میں شروع ہوگی ، میں کوئی ڈرامہ پروڈیوس نہیں کررہا بلکہ میری توجہ اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی فلم پر ہے ۔ میری فلم کامیڈی نہیں بلکہ ایک مختلف موضوع پر مبنی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ جلد ہی ریلیز ہونے والی فلم” نامعلوم افراد“ کامیابی کے لئے پرامید ہیں کیونکہ اس فلم پر بہت محنت کی گئی ہے۔

مزید :

کلچر -