علامہ اقبا ل ؒ یو رپ کی نقالی اور تابعداری کو غلامانہ ذہنیت کی علامت سمجھتے تھے ،ڈاکٹر صدف

علامہ اقبا ل ؒ یو رپ کی نقالی اور تابعداری کو غلامانہ ذہنیت کی علامت سمجھتے ...

  

لاہور (پ) ادارہ قومی تشخص کے صدرڈاکٹر صدف علی نے کہا ہے کہ علامہ اقبا ل نے دنیا بھر کے مسلمانو ں کو غیر ملکی اقوام خصو صاً اہل یورپ کی تا بعداری اور نقالی چھوڑ کر با عزت اور زندہ قو موں کی طر ح با عزت زندگی گزارنے کا منشور دیا تھا ، جس سے رو گر دانی کے با عث آج کا مسلمان خو شا مدی اور مردہ قوموں کی طرح ذلیل وخوار زندگی گزارنے پر مجبور ہے ، انہوں نے یوم پیدائش علامہ اقبا ل ؒ کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال نے بر صغیر کے مسلمانوں میں آزادی کی روح پھونک دی تھی ۔ڈاکٹر صدف علی نے آخر میں حکو مت سے مطالبا کیا کہ ہماری قوم کے معصو م بچو ں کے گلوں کو عہد غلامی کی نشانی نیکٹائی سے آزاد کرایا جائے اور ملک بھر میںیکساں نصاب اور یکساں لباس رائج کیا جائے تاکہ قوم میں ار قومی تشخص فروغ پا سکے اور ہر طا لب علم کو تعلیم کے یکساں مواقع میسر آسکیں ۔ انہوں نے وزیر اعظم میا ں نواز شریف کو حالیہ دورہ چین کے دوران قومی لباس پہننے پر بھی مبارکباد دی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -