گورنمنٹ کالج میں اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیرِ اہتمام عالمی کانفرنس آج سے شروع

گورنمنٹ کالج میں اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیرِ اہتمام عالمی کانفرنس آج سے ...

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں شعبہ سیاسیات اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیرِ اہتمام ”جنوبی ایشیاءمیں اقتدار میں مقامی نمائندگی“ کے موضوع پرتین روزہ عالمی کانفرنس کا آغاز آج بروز بدھ سے ہوگا،جس میں چائنہ،جرمنی اور سپین سمیت سات ممالک سے عالمی ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔جی سی یو شعبہ سیاسیات کے صدر پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں ساﺅتھ ایشیاءمیں موجود مختلف مقامی حکومتوں کے نظام اوران کی کامیابی اور طریقہ کار کو زیرِ بحث لایا جائے گا اور کانفرنس کے اختتام پر پالیسی ڈائیلاگ بھی ہوگا، جس کا مقصد لوکل گورنمنٹ کے مثالی نظام کو واضح کرناہے۔جی سی یووائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمد خلیق الرحمان کا کہنا ہے کہ کانفرنس سے جی سی یو کے طلباءکو غیر ملکی ماہرین اور دیگر شرکاءسے سیکھنے کا موقع ملے گا اور ان کے مختلف سیاسی وسماجی معاملات کے حوالے سے تصورات بھی واضح ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ جی سی یو میں150سالہ تقریبات کے حوالے سے رواں سال کُل14عالمی کانفرنسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور ان کانفرنسز کی پروسیڈنگز کو عالمی معیار کے مطابق شائع کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -