ڈی سی او نے جماعت اسلامی کے اجتماع کے پنڈال کا دورہء کیا
لاہور( جنرل رپورٹر) ڈی سی او کیپٹن (ر)محمد عثمان اور ڈی آئی جی (آپریشنز) ڈاکٹر حیدر اشرف نے مینارِ پاکستان میں جماعت اسلامی کے ہو نے والے اجتماع کے پنڈال کا دورہ کیا اس موقع پر ایم پی اے چوہدری شہباز، ایس پی (سٹی ) اسد سرفراز ہمراہ تھے جبکہ جماعت اسلامی کے رہنما بھی مو جو د تھے ڈی سی اولاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز نے جماعت اسلامی کے اجتماع کی سکیورٹی کے امور کا جائزہ لیا اوراجتماع کے منتظمین کے ساتھ سکیورٹی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال بھی کیا علا وہ ازیں ڈی سی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز ،پارلیمانی سیکرٹری صحت خواجہ عمران نذیر نے بابا صدا حسین امام بارگاہ بیگم کوٹ کا دَورہ کیا بعدازاں ڈی سی او نے بادامی باغ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی ہمراہ تھے۔ ڈی سی او نے منڈی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں ، کوالٹی اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا۔ کیپٹن (ر)محمد عثمان نے مختلف سبزیوں خاص کرٹماٹر کی نیلامی کے عمل کی نگرانی کی۔