حکمران پرویز مشرفدور کی پالیسیوں پر عمل کریں،ذوالفقار علی ندیم

حکمران پرویز مشرفدور کی پالیسیوں پر عمل کریں،ذوالفقار علی ندیم

  

لاہور(جنرل رپورٹر)آل پاکستان مسلم لیگ پنجاب نے قرار دیا ہے کہ وطن عزیز کے سیاسی افق پر مفاد پرستی اور بلیک میلنگ پر مشتمل سیاسی سسٹم چھایا ہوا ہے جس سے ملک کو افراتفری‘ لاقانونیت اور خانہ جنگی جیسی صورتحال کا سامنا ہے ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری چوہدری ذوالفقار علی ندیم‘ فنانس سیکرٹری منیر احمد سدھو‘ رابطہ سیکرٹری قاری افتخارالدین‘ شعبہ خواتین کی صدر ناہید عدیل ملک اور جنرل سیکرٹری صائمہ نور نے گزشتہ روز صوبائی آفس میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان کے ڈوبتے ہوئے وقار کو بچانے کیلئے سید پرویز مشرف واحد ایسی ذات تھی جن کی مدبرانہ سیاسی سوچ کی وجہ سے وطن عزیز مختلف خوفناک بحرانوں سے نکل کر ایک بار پھر عزم اور استقلال کے ساتھ اقوام عالم کے منظر پر نمودار ہوا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں قوم و ملک جس کرب و ابتلا میں مبتلا ہے سید پرویز مشرف کے دور اقتدار میں کبھی ایسی دگرگوں صورتحال سے دوچار نہ تھے اور سید پرویز مشرف کی پالیسیاں پاکستان اور اس کی قومی سلامتی کے حقوق کا تحفظ کرتی تھیں رہنما¶ں نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ سید پرویز مشرف کے دور حکومت سے سبق سیکھیں اور ملک کی موجودہ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ان کے دور حکومت میں جاری پالیسیوں سے استفادہ کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -