انبیاءاور مرسلین کے پیروکار بھی آزمائش سے گزرے،میاں مقصود

انبیاءاور مرسلین کے پیروکار بھی آزمائش سے گزرے،میاں مقصود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی لاہورمیاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ جہاں اسلام جتنا شعوری تھا وہاں کے مسلمان اتنے ہی بہتر مسلمان بن کر ابھرے برصغیر کے مسلمانوں کو اگرچہ انگریزوں کی آمد سے بے پناہ نقصان ہوا۔پورابرصغیر ان کے ہاتھ سے نکل گیا ان کی معیشت اور معاشرت تہہ وبالا ہوگئی اقتدار ان کے ہاتھ سے نکل گیا اور وہ بیک وقت انگریزوں اورہندوﺅں کے خطرات سے دوچار ہوگئے لیکن مغرب کے طوفان نے برصغیر میں اکبراور علامہ اقبال کی شاعری پیدا کی مولانا مودودیؒ کے علم کلام کی تخلیق کے سلسلہ میں اہم کردار ادا کیا انھوں نے کہا کہ دنیا میں ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاءکرام تشریف لائے اور انھیں آزمائش سے گزرنا پڑا۔انبیاءاور مرسلین کے پیروکار بھی آزمائش سے گذرے آزمائش کی وجہ سے ہی ابوبکر کو صدیق اکبرؓ،عمرؓ کو عمرفاروق،حضرت عثمان بن عفان کو عثمان غنیؓ ،حضرت علی کو علی مرتضیٰ ؓ اور حضرت بلال کو سیدنابلالؓ آزمائش کی وجہ سے بنے۔